Jan ۰۵, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۲ Asia/Tehran

غزہ کی جنگ کے دوران صیہونی فوجی اتنی بڑی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں کہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: 5 جنوری کو صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے غزہ کی لڑائی میں اسرائیلی فوج کے مستقل زخمیوں کے اعداد و شمار شائع کرتے ہوئے لکھا کہ یہ صورت حال تل ابیب کی تاریخ میں اب سے پہلے کبھی بھی نہیں دیکھی گئی۔

فارس نیوز کے مطابق یدیعوت آحارنوت نے لکھا ہے کہ زخمی فوجیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد، تاریخی لحاظ سے ایک قومی حادثہ بن گئی ہے، ہمیں 3400 فوجیوں کی بحالی کے لیے وسیع طریقہ کار کی ضرورت ہے۔

اس عبرانی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تل ابیب کی وزارت جنگ نے بتایا کہ غزہ جنگ کے دوران 12 ہزار 500 سے زائد اسرائیلی فوجیوں کے مستقل طور پر معذور ہونے کا امکان ہے۔

غزہ پٹی پر اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں کے 90 روز بعد فوج کے ترجمان نے اعتراف کیا کہ اب تک 500 سے زائد اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں تاہم زخمیوں کی سرکاری اور حقیقی تعداد کا اعلان نہیں کیا۔

ہسپتال کے ذرائع نے عبرانی میڈیا سے بات چیت میں اسرائیلی اداروں کے درمیان شماریاتی تضاد کی تصدیق کی اور جنگ کے زخمیوں کے روزانہ داخلے کے بارے میں بتایا۔

 تل ابیب میں واقع بیلنسن ہسپتال نے کل رات اعلان کیا کہ اس نے 3 زخمی فوجیوں کو داخل کرایا ہے۔

اس سے قبل سوروکا اسپتال نے نئے سال کے پہلے دن اعلان کیا تھا کہ اس نے صرف 24 گھنٹوں میں 9 زخمی اسرائیلی فوجیوں کو اسپتال میں بھرتی کیا ہے۔

صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ غزہ جنگ کے آغاز سے اب تک مختلف درجے کے 2,384  زخمی فوجیوں کو سوروکا اسپتال منتقل کیا گیا ہے اور انہیں فوج سے فارغ کر دیا گیا ہے۔

ٹیگس