Jan ۰۶, ۲۰۲۴ ۰۷:۵۵ Asia/Tehran
  • جنگ غزہ، اسرائیلی حکام میں شدید اختلافات کا سبب بن گئی

اب صیہونی حکومت میں یہ بحث شروع ہو گئی ہے کہ آیا 7 اکتوبر کو حماس کے طوفان الاقصیٰ آپریشن کی تحقیقات کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے یا نہیں؟ لیکن صہیونی وزیر اعظم نیتن یاہو اور وزیر جنگ یواف گالانٹ کے درمیان اس مسئلے پر شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہيں۔

سحر نیوز/ دنیا: نیتن یاہو نے موساد کے سربراہ اور ہوم لینڈ سیکیورٹی آرگنائزیشن شاباک کے سربراہ کو وار کیبنٹ کے اجلاس میں شرکت سے روک دیا جس کے بعد وزیر جنگ سے ان کی بحث ہوئی۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ یواف گالانٹ نے نیتن یاہو سے کہا تھا کہ اس طرح کے اقدامات سے اسرائیل کی سلامتی کو نقصان پہنچے گا تاہم نیتن یاہو اور یواف گالانٹ نے کسی بھی تنازع کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ مل کر کام کر رہے ہیں۔

تاہم دونوں کے درمیان تنازعات کی خبریں بار بار آ رہی ہیں۔

ویلا ویب سائٹ نے رپورٹ کیا کہ چیف آف آرمی سٹاف اور کئی وزراء کے درمیان تحقیقاتی ٹیم کے معاملے پر جھڑپ ہوئی جس کی وجہ سے نیتن یاہو کو میٹنگ منسوخ کرنا پڑی۔

ویب سائٹ نے لکھا کہ میٹنگ میں شریک اہلکار ایک دوسرے پر شور مچا رہے تھے۔

ٹیگس