Jan ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • اسرائیل غزہ کو رہائش کیلئے ناممکن بنانے کی کوشش میں

روس کا کہنا ہے کہ اسرائیل اس کوشش میں ہے کہ غزہ کو رہائش کیلئے ناممکن بنا دیا جائے۔

سحر نیوز/ دنیا: اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے واسیلی نبنزیا نے کہا کہ ہم غزہ میں جنگ کا خاتمہ چاہتے ہيں تاکہ جنگ کا دائرہ بڑھنے نہ پائے لیکن واشنگٹن سلامتی کونسل میں اس سلسلے میں انجام پانے والی تمام کوششوں کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔ انھوں نے کہا کہ غزہ کی افسوسناک صورت حال اور المیے سے پتہ چلتا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

واسیلی نبنزیا نے کہا کہ فلسطینیوں کے لئے کوئی جائے پناہ نہیں بچی ہے اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین پامال کئے جانے کے باعث انھیں قحط کا سامنا ہے اوراسرائیل کی کوشش ہے کہ غزہ کو رہائش کیلئے ناممکن بنا دیا جائے۔

ٹیگس