Jan ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۹ Asia/Tehran
  • غزہ میں فتح کا جشن منانے کی تیاریاں

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس غزہ میں فتح کا جشن منانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی انٹیلی جنس اور فوجی مدد کے باوجود غزہ میں حماس کو تباہ کرنے کا ہدف ناقابل حصول ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے بنیامن نیتن یاہو سے کہا کہ وہ شکست تسلیم کرنے کے لیے کم نقصان دہ طریقہ تلاش کریں۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطاببق غزہ، بیروت نہیں اور السنوار عرفات نہیں، وہ جلاوطنی  کی بھیک نہیں مانگ رہے، بلکہ غزہ میں فتح کا جشن منانے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

اسرائیلی مقالہ نگار ناحوم برنیع نے اخبار یدیعوت آحارنوت میں "شکست کے ساتھ بقائے باہمی" کے عنوان سے لکھے گئے ایک مقالے میں لکھا ہے کہ اسرائیلی فریق کو 100 دنوں سے جاری جنگ کی محدود کامیابیوں سے مطمئن ہوجانا چاہیے۔

ان دنوں اسرائیلی میڈیا متعدد رپورٹیں شائع کر کے تل ابیب کی غزہ میں ناکامی کو تسلیم کرنے اور مزید نقصانات اور اخراجات کو روکنے کی ضرورت کے بارے میں لکھ رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہ بھی کہنا ہے کہ نیتن یاہو کا موجودہ چیلنج کسی نہ کسی طرح "خرابی کا جبران " ہے، ان کی پیدا کردہ غیر ذمہ دارانہ توقعات اور مشکل فیصلوں کو دیکھنا ہوگا۔

اسرائیلی اخبار کے عسکری تجزیہ کار عاموس ہارئیل نے اسرائیلی کابینہ کی ٹوٹ پھوٹ اور غزہ کی موجودہ جنگ کے انتظام میں کمزوری کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ تحریک حماس کا جنگی جذبہ اب بھی برقرار ہے اور اسرائیلی فوج ابھی تک اس سے بہت دور ہے۔

ٹیگس