غزہ دلدل، اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھی
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ جنگ غزہ کے دوران اس کے 530 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کی اطلاع دی ہے جس سے اس کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 530 ہو گئی ہے۔
فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، 19 جنوری جنگ کے 105ویں روز اسرائیلی فوج نے مزید ایک فوجی کی ہلاکت اور 22 دیگر فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گفعاتی یونٹ سے تعلق رکھنے والے سارجنٹ اوری جربی بدھ کے روز جنوبی غزہ میں زخمی ہوئے تھے اور آج ہسپتال میں انہوں نے دم توڑ دیا۔
اس بیان میں اسرائیل نے ان جھڑپوں کی تفصیلات کا ذکر نہیں کیا جن کی وجہ سے مذکورہ فوجی کی ہلاکت ہوئی اور 22 دیگر افراد زخمی ہوئے۔
اس فوجی کی ہلاکت کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج کی ہلاکتوں کی تعداد، جیسا کہ اس نے اعلان کیا ہے، 530 تک پہنچ گئی ہے، جن میں سے غزہ پر زمینی حملے کے آغاز سے اب تک 194 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔
یہ اعداد و شمار ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں کہ جب اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی فوج کی جانب سے ہسپتالوں کو اپنی ہلاکتوں کی میڈیا کوریج کو روکنے کی ہدایت دی ہیں۔