Feb ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۸:۴۲ Asia/Tehran
  • کیا اسرائیل نے رفح میں زمینی آپریشن کی تیاری پوری کر لی؟

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ ہم رفح آپریشن شروع کرنے کے فیصلے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ تل ابیب رفح شہر میں زمینی کارروائی شروع کرنے کے بارے میں فیصلہ کرنے کے قریب ہے۔

فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے مزید اطلاع دی ہے کہ فوجی حکام نے غزہ پٹی کے جنوب میں خان یونس کے زمینی آپریشن کے خاتمے کا اعلان کر دیا جو کئی ہفتوں سے جاری ہے۔

ان ذرائع نے آرمی ریڈیو کو بتایا کہ خان یونس میں ناصر میڈیکل کمپلیکس پر تقریباً دو ہفتوں سے قبضہ کرنے اور اس کے طبی عملے، مریضوں اور پناہ گزینوں کو گرفتار کرنے کے بعد اس اسپتال میں آپریشن ختم ہو رہا ہے۔

غزہ کے خلاف غاصب حکومت کی جنگ کے 137ویں روز بھی اسرائیلی جنگی طیاروں کی غزہ پٹی کے کئی علاقوں پر بمباری جاری ہے اور اس حکومت کے جرائم میں اضافے کے ساتھ ہی 7 اکتوبر سے اب تک شہدا کی تعداد 29 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

اسرائیل کے عسکری حکام رفح پر زمینی حملے میں پیش رفت کا دعویٰ کر رہے ہیں جب کہ وہ اپنے اعلان کردہ اہداف میں سے کوئی بھی ہدف حاصل نہیں کر سکے ہیں اور متعدد میدانی ناکامیوں کے باوجود انہوں نے صرف  اپنے 576 فوجیوں کی ہلاکت اور 2918 کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے رفح میں زمینی کارروائی کے لیے تیاری کے اعلان کے باوجود، عبرانی اخبار ہارٹص نے ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ بارہا بیانات کے باوجود نہ حکومت اور نہ ہی فوج رفح میں فوجی کارروائی کے لیے بے تاب ہے، اس خطے میں آپریشن کے لیے فوجی منصوبے ابھی تیار نہیں ہیں۔

ٹیگس