برطانوی پارلیمنٹ کے باہر فلسطین کی حمایت میں اجتماع (ویڈیو)
غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کی حمایت کے منصوبے پر برطانوی برطانوی میں دوبارہ ووٹنگ کے موقع پر ہزاروں فلسطینی حامیوں نے اجتماع کیا۔
سحرنیوز/دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے کئے جانے والے اجتماع میں لوگوں نے وسیع پیمانے پر شرکت کی۔ مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کے مخالفین کو خبردار کیا کہ مخالفت کرنے والے اراکین کو آئندہ نومبر میں ہونے والے انتخابات میں ووٹ نہیں دیئے جائیں گے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد اس علاقے میں جنگ بندی کی حمایت میں دوسری بار ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اسکاٹ لینڈ کی نیشنل پارٹی نے غزہ میں نہتھے عام شہریوں کے ہونے والے قتل عام پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے برطانوی ایوان نمائندگان میں یہ بل پیش کیا ہے۔ برطانیہ کی حکومت، غزہ میں عارضی جنگ بندی کی حمایت کرتی ہے۔
برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی کی صورت میں تحریک مزاحمت کے گروہوں کی اور زیادہ ہمت بندھے گی۔