بلگورود پر ڈرون حملہ، بجلی کی سپلائی منقطع، پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا
Mar ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۴:۱۰ Asia/Tehran
بلگورود کے علاقے میں ایک ڈرون حملے کے باعث کئی دیہاتوں اور کالونیوں کی بجلی کی لائنیں کٹ گئیں اور بجلی سپلائی منقطع ہو گئی جس کی وجہ سے پورا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا۔
سحر نیوز/ دنیا: بلگورود کے گورنر ویاچسلاو گلادکوف نے کہا ہے کہ ڈرون حملے کے نتیجے میں ہونے والے بم دھماکے ميں کوئی جانی نقصان نہيں ہوا لیکن بجلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
یوکرینی فوج نے بدھ کی صبح بلگورود علاقے پر ایک ڈرون کے ذریعے چار بم گرائے۔ انھوں نے کہا کہ یاسنیہ زوری، چرموشنویہ، اوستینکا، لوزوویہ، روونک، پتروفکا، سولوویوکا دیہاتوں کی بجلی منقطع ہوگئی ہے۔ گلادکوف نے کہا کہ بجلی سپلائی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے ایمرجنسی ٹیموں کو اس علاقے میں بھیج دیا گیا ہے۔