Mar ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۹ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ نے کی یوکرین کے مختلف شہروں پر روسی میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے یوکرین کے مختلف شہروں اور مختلف تنصیبات پر روسی میزائل اور ڈرون حملوں کی مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے کہا ہے کہ رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ روس کے ان حملوں میں بہت سے عام شہری ہلاک و زخمی ہوئے ہیں اور شہری تنصیبات کو خاصا نقصان پہنچا ہے اور نتیجے میں خارکیف، کریو ری اور زاپو ریژیا کے دس لاکھ سے زائد عام شہری، بجلی و پانی سے محروم ہو گئے ہیں۔ انھوں نے تاکید کی کہ عام شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملے وحشت زدہ اور بین الاقوامی قوانین کے سراسر منافی ہیں اور ایسے حملے فوری طور پر روکے جانے کی ضرورت ہے۔

یوکرین کے دارالحکومت کی ایف پر روس کے شدید میزائل حملوں کے ایک دن بعد یوکرین نے دعوی کیا ہے کہ روس نے خارکیف میں بجلی کے سسٹم کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ یوکرین کی فضائیہ نے بھی روس کے کئی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ٹیگس