صیہونی بچوں میں انتہا پسندی کا زہر+ ویڈیو
Apr ۰۱, ۲۰۲۴ ۱۲:۴۶ Asia/Tehran
انتہا پسند صیہونیوں نے عیسائی سیاحوں پر حملہ کیا اور پھر اپنے بچوں کو بھی ایسا کرنے کے لئے اکسایا۔
سحر نیوز/ دنیا: یہودی اسکولوں سے آنے والی رپورٹوں کے مطابق صیہونی بچوں کو چھوٹی عمر سے ہی غیر یہودیوں سے نفرت کرنا سکھایا جاتا ہے۔
جیسا کہ آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ صیہونی انتہا پسند عیسائی سیاحوں پر حملے کے بعد اپنے بچوں کے اس نسل پرستانہ فعل کی حمایت بھی کرتے نظر آ رہے ہیں۔
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے صارف نے لکھا کہ کسی بھی معاشرے میں اگر مرد، خواتین پر اس طرح حملہ کرتے ہیں تو اسے فوراً روک دیا جائے گا! لیکن صیہونی جو چاہیں کر سکتے ہیں اور جسے چاہیں تکلیف پہنچا سکتے ہیں، پھر بھی ان کے بزرگ اس برے کام کا دفاع کرتے ہیں، یہ ناقابل یقین ہے!