نکاراگوا نے برلن کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں کیس درج کردیا، حماس کا بیان
Apr ۰۹, ۲۰۲۴ ۱۲:۱۰ Asia/Tehran
اسرائیل کی حمایت کی وجہ سے، نکاراگوا نے عالمی فوجداری عدالت میں جرمنی کے خلاف کیس درج کردیا۔
سحرنیوز/دنیا: حماس نے اعلان کیا ہے غزہ میں نسل کشی میں جرمنی کے ملوث ہونے کے ثبوت منظر عام پر آنے کے بعد، نکاراگوا نے برلن کے خلاف عالمی فوجداری عدالت میں کیس درج کردیا ہے۔
اس شکایت میں جرمنی کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کی مالی اور اسلحہ جاتی حمایت بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ حماس نے اس بارے میں ایک بیان جاری کرکے دنیا کے حریت پسند ممالک سے نکاراگوا، جنوبی افریقہ اور ان دیگر ملکوں کے نقش قدم پر چلنے کی اپیل کی ہے جنہوں نے صیہونی دشمن کے جرائم اور مظالم پر آنکھیں بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔