Apr ۱۸, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
  • ایران کے جوابی حملے پر پنٹاگون کا ردعمل

پنٹاگون کے ترجمان نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ علاقے میں کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا۔

سحرنیوز/دنیا: پنٹاگون کے ترجمان جنرل پیٹرک رائیڈر نے اس بات کا ذکر کئے بغیر کہ غاصب صیہونی ریاست کے خلاف ایران کی جوابی کارروائی دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اس حکومت کے جارحانہ حملے کے بعد کی گئی کہا کہ ایران کو جواب دینا اسرائیل کا ایک آزادانہ فیصلہ ہے اور ہم ان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔
رائیڈر نے کہا کہ ہم اسرائیل اور اپنے دیگر شرکاء کے ساتھ رابطے میں ہیں تاکہ تنازعے کا دائرہ مزید نہ پھیل سکے۔ رائیڈر نے صیہونی حکومت کے لئے امریکہ کے حمایتی موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیل کی بے دریغ حمایت جاری رکھیں گے اور خطے میں اپنی فورسیز کی محافظت کے لئے کوششیں انجام دیں گے۔
پنٹاگون کے ترجمان نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ایران نے اسرائیل پر جو حملہ کیا وہ ایران کی سرزمین کے اندر سے ایک بے مثال اور بڑے پیمانے پر حملہ تھا، کہا کہ ہم نے خطے میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ تعاون پر توجہ مرکوز کی ہے تاکہ کشیدگی علاقائی جنگ میں تبدیل نہ ہو۔
پینٹاگون کے ترجمان نے دعوی کیا کہ یمن کی انصاراللہ نے پچاس سے زائد ممالک کے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا اور اب ہمارا واحد ہدف بحیرہ احمر کی راہداری کو کھولنا اور سمندری نیوی گیشن کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔

ٹیگس