Apr ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۷:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکہ نے بالآخرایران کی فوجی طاقت کا اعتراف کر ہی لیا

امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے اسرائیل کے خلاف اسلامی جمہوریہ ایران کی کارروائی میں تہران کی فوجی طاقت کا اعتراف کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی وزارت جنگ کے ترجمان پیٹرک رایڈر نے دمشق میں ایرانی قونصلر سیکشن پر جارحانہ اسرائیلی حملے کے جواب میں ایران کی فوجی کارروائیوں کے بارے میں کہا کہ ایران نے جو اقدام کیا ہے وہ ایک بے مثال اور بڑا حملہ تھا۔

پیٹرک رائڈر نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں مغربی ایشیا اور عالمی سطح پر اپنے ہم منصبوں کے ساتھ امریکی وزیردفاع کے بڑے پیمانے پر انجام دیئے جانے والے صلاح و مشورے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ امریکہ ، علاقے میں کشیدگی کم کرنے اور بڑے پیمانے پر جنگ روکنے کی کوشش کررہا ہے

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات میں علی الصبح ، وعدہ صادق کے زیرعنوان ، یا رسول اللہ کے کوڈ سے اسرائیل کے خلاف ایک تنبیہی کارروائی انجام دی تھی اور مقبوضہ فلسطین کے اندر دسیوں ڈرون اور میزائلوں سے کچھ اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا تھا۔

واضح رہے کہ دمشق میں ایران کے قونصلر سیکشن پر جارح صیہونی فوج کے حملے میں ایران کے سات فوجی مشیر شہید ہوگئے تھے ۔

ٹیگس