May ۱۰, ۲۰۲۴ ۱۵:۳۷ Asia/Tehran
  • امریکہ کا نیا شوشہ،  دنیا کے کسی بھی ملک میں ہماری  مداخلت نہیں ؟

امریکہ نے ہندوستان میں جاری عام انتخابات میں مداخلت پر مبنی روس کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کا فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا کہ ہندوستان کے انتخابات میں ہم شامل نہیں ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ہم دنیا کے کسی بھی دوسرے ملک کے انتخابات میں خود کو شامل نہیں کرتے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دیگر ممالک کے انتخابات میں خود کو شامل نہ کرنے کا دعویٰ ایسے عالم میں کیا ہے کہ جب دنیا میں امریکہ مخالف سمجھے جانے والے ممالک اُس پر مسلسل اپنے انتخابات میں مداخلت اور حتیٰ حکومتوں کی تبدیلی کی کوششوں کے الزامات عائد کرتے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعرات کے روز روس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ ہندوستان کے پارلیمانی انتخابات میں مداخلت اور اس ملک کی اندرونی سیاسی صورتحال کو 'غیر متوازن' کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ الزام روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے امریکہ پر عائد کیا تھا۔

ٹیگس