حماس سے ہار گیا اسرائیل
صیہونی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس نے اسرائیل کو شکست دے دی۔
سحر نیوز/ دنیا: جنگ غزہ کے 226 دنوں کے بعد اسرائیلی میڈیا نے کہا کہ صیہونی حکومت اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے اور اس بات پر زور دیا کہ حماس نے تل ابیب کو مختلف سطحوں پر شکست دی ہے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیل کی سول پریس ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ غزہ پٹی کے خلاف اور لبنان کے ساتھ شمالی سرحد پر 7 ماہ کی جنگ کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ دنیا کی رائے عامہ کے سامنے حماس نے غزہ پٹی میں فوجی اور سیاسی طور پر فتح حاصل کر لی ہے۔
اس ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ حالیہ دنوں میں کچھ اسرائیلی قیدی واپس آئے لیکن تابوتوں میں، وہ بھی بڑی تعداد میں اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد ۔
دوسری طرف، اسرائیلی افواج غزہ پٹی پر زمینی حملے کے آغاز کے وقت غزہ کے محلوں میں داخل ہونے والے فوجی، فوجی مشقوں کے لئے واپس لوٹ آئے ہیں۔
اس رپورٹ سے اسرائیل کی پسپائی اور ان علاقوں کا کنٹرول ہاتھ سے نکل جانے کی اطلاع مل رہی ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے غزہ پٹی کے سمندری اسٹیشن کے مسئلے کا بھی ذکر کیا اور لکھا کہ یہ گھاٹ کھولا جا رہا ہے جبکہ اسرائیل پہلے انسانی امداد کی آمد کو کنٹرول کر رہا تھا۔
غزہ کی فوج کے ایک سابق کمانڈر کا بھی کہنا ہے کہ فوج غزہ میں لڑکھڑا رہی ہے اور یہ واضح ہے کہ ہم بیان کردہ اہداف حاصل نہیں کر پائیں گے۔