یوریشیا کی اقتصادی یونین کے رکن ملکوں اور ایران کے درمیان آزاد تجارت کے سمجھوتے پر دستخط
یوریشیا کی اقتصادی یونین ای اے ای یو کے رکن ملکوں اور ایران کے درمیان آزاد تجارت کے سمجھوتے کے بل پر روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے دستخط کردیئے۔
سحر نیوز/ دنیا: ایران کے ساتھ یوریشیا کی آزاد تجارت کے بل پرجواس سے پہلے روسی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں دوما اور ایوان بالا روسی سینیٹ سے پاس ہوچکا تھا، روس کے صدرولادیمیر پوتین نے دستخط کردیئے ہیں۔
روس، بیلاروس، قزاقستان، قرقیزستان اورآرمینیا، یوریشیا کی اقتصادی یونین ای اے ای یو کے رکن ممالک ہیں جبکہ ازبکستان، مولداویہ اور کیوبا اس میں مبصر کی حیثیت رکھتے ہیں۔
یہ یونین دس سال قبل دو ہزار چودہ میں وجود میں آئی اور دسمبر دوہزار تیئیس میں یونین کے رکن ملکوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ آزاد تجات کے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس معاہدے پرعمل درآمد ایران اور یوریشیا کی اقتصادی یونین کے رکن پانچوں ملکوں کی پارلیمانوں سے منظورہونے کے بعد شروع ہوگا۔