Jun ۲۰, ۲۰۲۴ ۱۲:۲۵ Asia/Tehran
  • ایران غزہ میں جنگ میں وسعت نہیں دینا چاہتا: بلینکن
    ایران غزہ میں جنگ میں وسعت نہیں دینا چاہتا: بلینکن

امریکی وزیر خارجہ نے اعتراف کیا کہ ایران، لبنان اور حزب اللہ لبنان، غزہ کی جنگ کو علاقائی جنگ میں تبدیل کرنے کے درپئے نہیں ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا:7  اکتوبر 2023 سے جب اسرائیل نے امریکہ کی حمایت سے غزہ پٹی پر اپنے تباہ کن حملے شروع کیے، ان حملوں میں ہزاروں فلسطینی، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں، شہید اور زخمی ہو چکے ہیں۔

امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلینکن نے واشنگٹن میں نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں کہا: حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی تنازعات کے پھیلاؤ کے ممکنہ خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔

بلینکن نے کہا: میں نہیں سمجھتا کہ ممکنہ مداخلت کرنے والوں میں سے کوئی بھی جنگ یا تنازعہ پھیلانے کی کوشش کر رہا ہے، میں نہیں سمجھتا کہ اسرائیل یا تو یہ چاہتا ہے، حزب اللہ بھی ایسا نہیں چاہتا، لبنان یقیناً ایسا نہیں چاہتا، میرے خیال میں ایران بھی ایسا نہیں چاہتا۔

بلینکن نے اسرائیل کو امریکی فوجی مدد کا ذکر کرتے ہوئے یہ بھی کہا: امریکہ اسرائیل کو 2000 پاؤنڈ وزنی بم بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔

ٹیگس