Jun ۲۲, ۲۰۲۴ ۱۶:۱۵ Asia/Tehran
  • یمنیوں کا میزائل نشانے پر لگ گیا، خلیج عدن میں برطانیہ کا تجارتی جہاز ڈوب گیا

برطانیہ کی ایمبری بحری سیکیورٹی کمپنی نے آج صبح خلیج عدن میں ایک تجارتی جہاز کے غرق ہونے کی خبر دی ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: برطانیہ کی بحری سیکیورٹی کمپنی ایمبری نے خلیج عدن میں تجارتی بحری جہاز کے غرق ہونے کی خبردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بحری جہاز پر مشرقی خلیج عدن میں تقریبا ایک سو چھبیس ناٹیکل میل کے فاصلے سے حملہ کیا گیا، اس سے قبل یمنی حکام منجملہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل یحیی سریع نے انتباہ دیا تھا کہ بحری جہازوں نے اگر صیہونی حکومت پرعائد پابندی کی خلاف ورزی کی تو انھیں غرق کردیا جائےگا۔

یمن کی مسلح افواج ، گذشتہ کئی مہینوں میں غزہ کے عوام کی حمایت میں بحیرہ احمر، بحر ہند اور آبنائے باب المندب میں اسرائیلی بحری جہازوں یا مقبوضہ فلسطین کی جانب جانے والے بحری جہازوں کو حملے کا نشانہ بناتی رہی ہے۔

یمن کی مسلح افواج نے عہد کیا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت غزہ پر اپنے حملے بند نہيں کرے گی اس وقت تک اس کے اور مقبوضہ فلسطین کی جانب جانے والے بحری جہازوں پر حملوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

ٹیگس