Jul ۰۷, ۲۰۲۴ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • دہشتگرد اسرائیل کی اینٹ سے اینٹ بجا رہا ہے حزب اللہ، صیہونی حکومت کی الٹی گنتی شروع

صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ صیہونی حکومت غزہ کی دلدل میں پھنس گئی ہے اور آئرن ڈوم کا ڈیفنس سسٹم شمالی و جنوبی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں محاذ جنگ پر حزب اللہ کے میزائلوں کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ہمارے ذرائع کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت پچھلے 9 ماہ سے غزہ کی دلدل میں پھنسی ہوئی ہے۔ صیہونی میڈیا نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ حزب اللہ نے حالیہ دنوں میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں صہیونی بستیوں کے خلاف اپنے حملوں کا دائرہ وسیع کر دیا ہے جو الجلیل کے مرکز تک پہنچ گیا ہے۔

اس درمیان آئرن ڈوم کا ڈیفنس سسٹم الجلیل میں حزب اللہ کے میزائلوں اور ڈرونز کو روکنے میں ناکام رہا اور ان کی زد میں آنے کے نتیجے میں متعدد صیہونی زخمی ہو گئے۔

عربی زبان کے بعض خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ایک میزائل یا ڈرون مقبوضہ فلسطین کے شمال میں طبریا عیلیت کے علاقے میں واقع بیج نامی تجارتی مرکز کے سامنے گرا اور اس علاقے میں خطرے کے سائرن نہیں بجے۔

ان ذرائع نے تاکید کی کہ لبنان سے متعدد راکٹ داغے گئے جنہوں نے طبریا کے قریب صہیونی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

متعدد مغربی اور امریکی مبصرین کا ماننا ہے کہ اس وقت اسرائیل کی جو حالت ہے اس کو دیکھ کر یہ کہنے میں کسی بھی طرح کوئی ہچکچاہٹ نیں ہے کہ حزب اللہ اور فلسطین کے مزاحمتی گروپوں کے مقابلے میں صیہونی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور اب وہ دن دور نہیں ہے کہ فلسطین کے وجود کو ختم کرنے کا خواب دیکھنے والے اسرائیل نام کی غیر قانونی حکومت کے خاتمے کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔

 

ٹیگس