Jul ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • برطانیہ کی آدھی سے زیادہ ابادی ہوئی فقیر

نصف سے زیادہ یعنی 53 فیصد برطانوی پانچ سال پہلے کے مقابلے میں غریب ہو چکے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا:  لندن کے انڈیپینڈنٹ اخبار کے مطابق، برطانیہ میں 10 میں سے 6 افراد 59 فیصد توقع کرتے ہیں کہ نئی حکومت ان کی مالی بہبود کو بہتر بنانے کو ترجیح دے گی۔ برطانیہ بھر میں 6,000 لوگوں کے سروے کے مطابق، دو تہائی یعنی 67 فیصد گھرانوں کا خیال ہے کہ ڈرائیونگ کو زیادہ سستی بنانے کے طریقوں پر غور کیا جانا چاہیے۔

برطانیہ میں چالیس فیصد سے زیادہ ڈرائیور پانچ سال پہلے کے مقابلے میں اپنی کار کی انشورنس برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ کار انشورنس کے اخراجات کو پورا کرنے کے لیے، کچھ لوگوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی چھٹیوں میں 27 فیصد کی کمی کی ہے اور کھانے پینے 25 فیصد کی اور گروسری شاپنگ میں 18 فیصد کی کمی کر دی ہے۔

یہ تحقیق مردم شماری کرنے والی کمپنی ’سینی بیڈ‘ نے مارچ میں عام انتخابات سے قبل کی تھی۔

توانائی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے باوجود، 10 میں سے 6 جواب دہندگان برطانوی شہری کو یقین نہیں تھا کہ اگلے سال ان کے انرجی بلوں میں کس بھی قسم کی کوئی کمی ہو گے۔

ان میں سے نصف سے زیادہ لوگوں کا خیال ہے کہ رہن کے اخراجات کو کم کرنا حکومت برطانیہ کی ترجیح ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں تمام یورپی ممالک معاشی بحران کا شکار ہیں اور مہنگائی میں بے لگام اضافہ ہوا ہے لیکن اعدادوشمار اور سروے بتاتے ہیں کہ برطانیہ اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم (OECD) کے تمام رکن ممالک کے مقابلے میں ہر لحاظ سے بدترین صورتحال سے دوچار ہے۔

 

ٹیگس