غزہ میں خوفناک جنگ کو ختم کرانا چاہیے، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز
Aug ۲۱, ۲۰۲۴ ۱۴:۵۷ Asia/Tehran
امریکی سینیٹ کے رکن برنی سینڈرس نے شیکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کے قومی کنوینشن میں تقریر کے دوران غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: امریکی سینیٹ کے رکن برنی سینڈرس نے کہا کہ ہمیں غزہ میں خوفناک جنگ کو ختم کرانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یرغمالیوں کو رہا کیا جانا چاہیے اور فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے۔
سینڈرس نے اس سے قبل بھی حماس اور صیہونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے زور دیا تھا کہ امریکی عوام، غزہ میں نیتن یاہو کی خوف ناک جنگ کی حمایت نہیں کرتے۔ انہوں نے بہت پہلے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ امریکہ کی جانب سے صیہونی حکومت کی فوجی امداد بھی روکی جائے۔ برنی سینڈرس نے غزہ میں جنگ بندی کا ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام، غزہ میں نیتن یاہو کی خوف ناک جنگ کی حمایت نہیں کرتے۔