صیہونی حکومت کی خلاف ورزیوں کے باعث غزہ میں انسانی امداد روک دی گئی: اقوام متحدہ
Aug ۲۸, ۲۰۲۴ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ صیہونی حکومت کی خلاف ورزیوں کے باعث غزہ میں انسانی امداد روک دی گئی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق بلومبرگ میگزین نے اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کی مسلسل خلاف ورزیوں کے باعث اقوام متحدہ نے غزہ میں انسانی امداد روک دی ہے۔
اقوام متحدہ کے اس اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے علاقے دیر البلاح کے مکینوں کو فوری طور پر انخلاء کے حکم کے بعد اقوام متحدہ نے غزہ میں بچوں کےلیے انسانی امداد اور حفاظتی ٹیکے لگانے کا منصوبہ روک دیا جب کہ اقوام متحدہ نے 64 ہزار سے زائد فلسطینی بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا فیصلہ کیا تھا۔