Sep ۰۵, ۲۰۲۴ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • غزہ پر حملے کا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں ہوسکا ہے، سابق صہیونی جنرل کا اعتراف

صہیونی فوج کے سابق چیف آف جنرل سٹاف جنرل گاڈی آئزنکوٹ نے نتن یاہو پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ پر حملے کا کوئی بھی ہدف حاصل نہیں ہوسکا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کنیسٹ کے رکن اور صہیونی فوج کے سابق چیف آف جنرل سٹاف جنرل گاڈی آئزنکوٹ نے غزہ جنگ کے بارے میں  نیتن یاہو کی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے غزہ پر حملہ کیا گیا تھا ان میں سے اب تک کوئی ایک بھی حاصل نہیں ہوا ہے۔ جنرل آئزنکوت نے کہا کہ نیتن یاہو نے سیاسی اہداف کے تحت قیدیوں کا تبادلہ مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کے پاس واضح اہداف اور پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے ہم آج اس مقام پر پہنچے ہیں کہ وزیرجنگ اور اراکین کابینہ کے ساتھ ان کا رویہ ٹھیک نہیں ہے۔

ٹیگس