Sep ۲۹, ۲۰۲۴ ۱۹:۳۱ Asia/Tehran
  • دہشتگرد صیہونی حکومت نے سیدحسن نصراللہ کو شہید کرنے کےلئے کس نوعیت کے بموں کا استعمال کیا؟

دشتگرد صیہونی حکومت کے فضائیہ فورسز نے اس حملے میں 80 بنکر بسٹر بم گرائے، جن میں سے ہر ایک میں ایک ٹن دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔

سحرنیوز/دنیا: صیہونی ٹی وی چینل 13 کی رپورٹ کے مطابق سیدحسن نصراللہ کے قتل کی کارروائی "ہائیفی ہائیڈ MK84" قسم کے 80 انتہائی طاقتور بموں سے کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اس نوعیت کے بم امریکہ کی جانب سے اسرائيل کو دیئے گئے تھے، جن میں سے ہر ایک کا وزن ایک ٹن ہے۔ ہر بم زیر زمین 50 سے 70 میٹر کی گہرائی تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
 اسے پہلے اس طرح کے بموں کا استعال گذشتہ برس اسرائیل نے غزہ کے المعمدانی اسپتال پر کیا تھا جس کے نتیجے میں 500 سے زائد عام شہری شہید ہوگئے تھے، ان میں بچوں اور خواتین کی تعداد سب سے زیادہ تھی۔

ٹیگس