دہشتگرد صیہونی حکومت کے وزیرخارجہ کے بیانات کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے مذمت
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے دہشتگرد صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات کے خلاف موقف اختیار کیا۔
سحرنیوز/دنیا: مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم ویب سائٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیلی وزیر خارجہ یسرائیل کاٹز کے حالیہ بیانات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ان کے موقف کی مذمت کی ہے۔
اس حوالے سے سلامتی کونسل کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور انہیں ناپسندیدہ عنصر قرار دینے کے حوالے سے اسرائیل کے حالیہ موقف کی مذمت کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ صیہونی وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ناپسندیدہ عنصر قرار دیا تھا۔
صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ گوتریش نے غزہ جنگ اور اب ایران کے حملوں کی حمایت کی۔ اس بیان میں کاٹز نے دعویٰ کیا کہ جو کوئی بھی واضح طور پر ایران کے حملے کی مذمت نہیں کرسکتا وہ اسرائیل پر قدم رکھنے کا حق نہیں رکھتا۔