Oct ۲۶, ۲۰۲۴ ۱۰:۱۸ Asia/Tehran
  • ایران پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی، ملائیشیا اور سعودی عرب کی جانب سے صیہونی حملے کی مذمت

سعودی عرب اور ملائیشیا نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے فوجی حملے کی مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: سعودی عرب نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے فوجی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو ایران کی خود مختاری کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کے منافی قرار دیا ہے۔ ریاض نے علاقائی کشیدگی کے خاتمے اور تنازعات کے پھیلاؤ کو روکنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
ملائیشیا نے بھی ایران کے خلاف صیہونی حکومت کے ناکام حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ملائیشیا کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ یہ حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور علاقائی استحکام کو شدید نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

ٹیگس