یوکرین میں روسی فوج کی پیشقدمی
Dec ۲۵, ۲۰۲۴ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
روسی فوج نے یوکرین کے دونتسک اور اس کے بعض شہروں اور علاقوں میں غیرمعمولی پیشقدمی حاصل کی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: یورونیوز ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ روسی فوج، دونتسک کے علاقے میں مسلسل پیشقدمی کر رہی ہے اور پوکروفسک کی جانب آگے بڑھ رہی ہے جبکہ شہر کوراخوف کے قریب پہنچ گئی ہے۔
روسی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی کورا خوف میں واقع ترودوو اور اوسپنیوکا کالونیوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے۔ یوکرین کی آپریشنل فورس کے ایک گروپ خورتیتسیا کے فورسز نے سخت جنگ کے بعد اس علاقے سے پسپائی اختیار کر لی ہے۔ یورونیوز نے آخر میں کہا ہے کہ ماسکو کو مشرقی یوکرین میں روس کی غیرمعمولی پیشقدمی کی بھاری قیمت چکانی پڑی ہے۔