صیہونی ٹینک جنوبی لبنان میں داخل + ویڈیو
Dec ۲۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۱ Asia/Tehran
پریس ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ تینتیس روزہ جنگ کے بعد غاصب صیہونی حکومت کے ٹینک ، جنوبی لبنان کے درہ الحجیرہ میں داخل ہو گئے۔
سحرنیوز/دنیا: لبنانی میڈیا کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ٹینکوں کے داخل ہونے کے بعد القنطرہ، عدشیت القصیر کے لوگ اپنے علاقوں سے نکل کر الغندوریہ کے علاقے میں پہنچ گئے۔ علاقے میں صیہونی فوجیوں کے داخل ہونے کے موقع پر لبنانی فوج نے الحجیر میں ان کا راستہ روک دیا۔
صیہونی فوجیوں نے اسی طرح اقوام متحدہ کی امن محافظ فوج کے ایک اہلکار کو زخمی اور اسے اغوا کر لیا اور کئی گھنٹوں کے بعد اسے رہا کیا۔صیہونی ڈرون طیاروں نے بھی آج جمعرات کو القنطرہ، الحجیر، دیر سریان اور مختلف دیگر علاقوں کی فضا میں گشت کرتے رہے۔