Jan ۳۰, ۲۰۲۵ ۱۲:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکی فوجی ہیلی کاپٹراور مسافر طیارہ کیسے ٹکرا گئے؟

واشنگٹن ایئر پورٹ کے قریب پیش آئے طیارہ حادثے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوالات اٹھا دیے۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی حکام  کا کہنا ہے کہ طیارے میں 64 افراد سوار تھے، حادثے کے بعد واشنگٹن ڈی سی کے رونالڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ پر آپریشن معطل کردیا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن ایئر پورٹ کے قریب مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرانے کے حادثے پر کہا ہے کہ فضائی حادثے کو ہونے سے روکا جانا چاہیے تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر سے طیارہ نظر آنے کا بتائے جانے پر کیا کرنا چاہیے؟ یہ کنٹرول ٹاور نے کیوں نہیں بتایا؟ حادثے کا شکار طیارہ درست حالت میں ایئرپورٹ کی جانب اپنے روٹ پر تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ موسم بھی صاف تھا اور طیارے کی لائٹس بھی جل رہی تھیں، ہیلی کاپٹر طیارے کی جانب سیدھا آیا، وہ اوپر یا نیچے یا واپس کیوں نہیں مُڑا؟

ایئرلائن کے مطابق طیارہ امریکن ایئر لائنز کی پرواز 5342 تھا، جس میں 60 مسافر اور عملے کے 4 ارکان سوار تھے، حکام کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں 3 فوجی سوار تھے، جو تربیتی پرواز اڑا رہے تھے۔

واضح رہے کہ کل رات واشنگٹن ایئر پورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر ٹکرا گئے تھے۔

ٹیگس