برکس اور برکس پلس کے آن لائن اجلاس میں 45 ممالک کے نوجوانوں کی شرکت
برکس اور برکس پلس کے رکن 45 ممالک کے نوجوانوں نے سفارتکاری اور بین الاقوامی معاملات کے سلسلے میں ایک آنلائن اجلاس میں شرکت کی۔
سحرنیوز/دنیا: غیرملکی میڈیا کے مطابق "InterYes! 5.0" کے نام سے منعقدہ اس بین الاقوامی اجلاس میں برکس کے رکن ممالک کے نوجوانوں نے عالمی مسائل کو حل کرنے کے لیے تعاون میں فروغ اور دیگر کلیدی معاملات کو اپنے زاویہ نظر سے پیش کیا۔ اس اجلاس کو جنرل ڈپلومیسی کا ایک کامیاب نمونہ قرار دیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس اجلاس میں 14 سے 18 سال کے نوجوانوں نے شرکت کی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ برازیل نے برکس تنظیم کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی کوشش کی شروعات کی ہیں۔ یاد رہے کہ برازیل، روس، ہندوستان، چین اور جنوبی افریقہ برکس تنظیم کے بانی ارکان ہیں اور گزشتہ سال اسلامی جمہوریہ ایران، مصر، ایتھوپیا، متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا کو بھی اس تنظیم کی مستقل رکنیت دے دی گئی۔