عرب سربراہی اجلاس کے بیان پر صیہونی حکومت کا ردعمل
Mar ۰۶, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
غاصب صیہونی حکومت نے حماس و فتح سمیت تمام فلسطینی گروہوں کے تعاون سے غزہ کی تعمیرنو کے لئے عرب ملکوں کے منصوبے کو قبول کرنے سے انکار کر دیا۔
سحرنیوز/دنیا: صیہونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائيل نے غزہ کي تعمیرنو کے بارے میں عرب ملکوں کا منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔صیہونی ترجمان وزارت خارجہ نے عرب سربواہوں کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ عرب سربراہوں کے بیان میں حماس کی مذمت کرنے سے گریز کیا گیا ہے۔
صیہونی حکومت نے اسی طرح اس منصوبے کو اس اعتبار سے تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ عربوں کا مجوزہ منصوبہ فلسطینی اتھارٹی اور انروا پر منحصر ہے جبکہ اس قسم کے ادارے بالکل فاسد ہیں اور وہ فلسطین کی تحریک حماس کی حمایت کرتے ہیں۔