امریکی صدر کی نیٹو کے رکن ممالک کو دھمکی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو کے رکن ممالک کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہےکہ اگر انہوں نے خاطر خواہ خرچ نہ کیا تو ہم ان کا دفاع نہیں کریں گے۔
سحرنیوز/دنیا: غیرملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں کو بتایا کہ یہ عام سی بات ہے ٹھیک ہے اگر وہ پیسہ نہیں دیں گے تو میں ان کا دفاع نہیں کروں گا۔ ہرگز ان کا دفاع نہیں کروں گا۔ امریکی صدر نے کہا کہ کئی سال سے اس نظریے پر قائم ہوں، 2021-2017 کی صدارتی مدت کے دوران نیٹو اتحادیوں کے ساتھ اس خیال کا اظہار کرچکا ہوں، ان کوششوں کی وجہ سے 75 سال پرانے اتحاد کے دیگر ارکان کی جانب سے زیادہ اخراجات کیے گئے، لیکن اب بھی یہ ناکافی ہے، انہیں زیادہ ادائیگی کرنی چاہیے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد مختلف امور سے متعلق ٹرمپ کی پالیسیوں کے باعث امریکہ اور یورپ کے تعلقات میں بگاڑ آتا جا رہا ہے۔