Mar ۱۲, ۲۰۲۵ ۱۱:۱۷ Asia/Tehran
  • ماسکو پر یوکرین کے ڈرون حملے

ماسکو پر یوکرین کے آج صبح کے ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہو گئے جبکہ روسی ڈیفنس سسٹم نے دسیوں یوکرینی ڈرون طیاروں کو مار گرایا۔

سحرنیوز/دنیا: ماسکو کے گورنر نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو پر منگل کے روز یوکرین کے ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہو ئے ہیں۔ روس کی وزارت دفاع نے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران روس نے صرف ماسکو کی فضا میں پرواز کرنے والے اکیانوے ڈرون طیاروں کو تباہ کیا جبکہ اسی مدت کے دوران پورے روس میں مار گرائے جانے والے ڈرون طیاروں کی تعداد تین سو سینتیس ہے۔
ماسکو کے میئر کا بھی کہنا ہے کہ ماسکو پر یوکرین کا اب تک کا یہ سب سے بڑا ڈرون حملہ تھا جس کو ناکام بناتے ہوئے اتنی بڑی تعداد میں ڈرون طیاروں کو مار گرایا گيا۔

ٹیگس