Apr ۰۲, ۲۰۲۵ ۱۰:۲۷ Asia/Tehran
  • نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے جاری، تل ابیب میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم

اسرائیلی پارلیمنٹ کے پاس ہونے والے احتجاجی مظاہرے پولیس تشدد کا شکار ہوگئے۔

سحرنیوز/دنیا: عبرانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی مظاہرین گذشتہ رات اسرائیلی پارلیمنٹ کینسٹ کے پاس غزہ جنگ بند کرنے اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے حماس کے ساتھ جامع سمجھوتے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اسرائیلی پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں مظاہرین اور پولیس میں جھڑپیں شروع ہوگئيں۔
گزشتہ دونوں میں بھی ہزاروں صیہونی قیدی، نتن یاہو کی کابینہ کی کارکردگی کے معاملے پر سڑکوں پر اتر آئے اور انٹیلیجنس سربراہ کی برطرفی کی کوششوں کے خلاف اور قیدیوں کے تبادلے کے لئے سمجھوتہ کرنے کا مطالبہ کرنے لگے۔ صیہونی قیدیوں کے اہل خاندان اور صیہونی آبادکار بارہا نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کر چکے ہيں جس کے نتیجے میں انھيں پولیس کے تشدد اور قید و بند کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹیگس