روس: مسافر ٹرین پل سے گری، 7 کی موت درجنوں زخمی
Jun ۰۱, ۲۰۲۵ ۱۵:۱۳ Asia/Tehran
روس میں ایک مسافر ٹرین پر پل گرجانے سے کم سے کم سات افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
سحر نیوز/ دنیا: روسی میڈیا ذرائع نے ماسکو ریلویز کے حوالے سے بتایا ہے کہ مسافر ٹرین پر پل گرنے کا یہ واقعہ بریانسک کے علاقے میں پیش آیا۔اس واقعے میں ٹرین کے ڈرائیور سمیت سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ واقعے میں زخمی ہونے والوں میں متعدد کی حالت نازک بتائی گئی ہےجس کے پیش نظر ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ روسی کے معیاری وقت کے مطابق سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات گیارہ بجے کے قریب پیش آیا۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔