اسرائیل کی وزارت جنگ کے ہیڈکوارٹر پر میزائل حملے کی تصدیق؛ فاکس نیوز کی رپورٹ + ویڈیو
Jun ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۰:۲۹ Asia/Tehran
امریکی نیوز چینل فاکس نیوز نے ایران کی جانب سے تل ابیب میں واقع غاصب صہیونی کی وزارت جنگ کے ہیڈکوارٹر پر میزائل حملے کی تصدیق کی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: فاکس نیوز کے تل ابیب میں موجود نمائندے نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران نے صہیونی حکومت کی وزارت جنگ کے مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔ اسی حوالے سے اسرائیلی میڈیا نے بھی اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے داغا گیا ایک میزائل براہ راست تل ابیب میں صہیونی وزارت جنگ کی عمارت کے قریب آ کر گرا۔دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کے وسیع میزائل حملوں کے نتیجے میں ایک اسرائیلی خاتون ہلاک اور کم از کم ستر افراد زخمی ہوئے ہیں۔