Jun ۲۴, ۲۰۲۵ ۱۴:۱۲ Asia/Tehran
  • ایک ایسا راز جسے نتن یاہو نے خود فاش کر دیا!

گزشتہ جمعے کو صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتین یاہو اور وزیر جنگ یسرائیل کاتس نے اسرائیلی فوجیوں سے ملاقات میں ان کا حوصلہ بڑھانے کی کوشش لیکن وہ راز جس کوچھپانے کی صیہونی حکومت کوشش کررہی تھی، برملا ہوگیا۔

ارنا کے مطابق صیہونی حکومت نے ہمیشہ سخت ترین سنسر سے کام لیا ہے اور  خاص طور پر ایران کے ساتھ لڑائی میں  لگنے والے وار اور نقصانات کا  انکار کیا ہے۔ صیہونی حکومت نے ہمیشہ میڈیا کا سہارا لےکر، اپنی کمزوریوں اور ناکامیوں کو چھپانے اور خود کو طاقتور دکھانے کی کوشش کی ہے اور اس کوشش کے تحت اپنی مبالغہ آمیز جھوٹی کامیابیوں کا خوب ڈھنڈورا پیٹتی ہے۔ لیکن بعض اوقات کچھ خبریں باہر آجاتی ہیں، جن سے کچھ حقیقت برملا ہوجاتی ہے یا جن خبروں کی اسرائیلی حکومت تردید کرچکی ہوتی ہے، ان کی تصدیق ہوجاتی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ تمام تر کوششوں کے باوجود، صیہونی حکومت کاکنٹرول مکمل نہیں ہے۔

تازہ ترین واقعہ،صیہونی حکومت کی آرمی انٹیلیجنس کے سینٹر امان اور بٹالین 8200 کے ہیڈکوارٹر پر ایران  کے میزائل حملے کے ناکام ہوجانے کے جھوٹے اسرائیلی دعوے کی حقیقت برملاہوجانے سے تعلق  رکھتا ہے۔ ایران کی طرف سے جاری ہونے والی اطلاعات کے مطابق، اسرائیل کی آرمی انٹیلیجنس امان اور بٹالین 8200 کے ہیڈکوارٹر پر حملے میں نہ صرف یہ کہ ان مراکز کو سخت نقصان پہنچا تھا بلکہ بہت  سے اسرائیلی فوجی ہلاک  بھی ہوگئے تھے، لیکن اسرائیلی حکومت اس کا انکار کررہی تھی۔ گزشتہ جمعے کو صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامن نتن یاہو اور وزیر جنگ یسرائيل کاتس نے اپنی آرمی انٹیلیجنس  کے مرکز کا الگ الگ معائنہ کیا جس میں اعلی صیہونی  فوجی افسران بھی ان کے ساتھ تھے۔

اس معائنے کی جو تصاویر جاری کی گئیں ان سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم اور وزیر جنگ نے  اسرائیل کی آرمی انٹیلیجنس کے  اہلکاروں سے امان کی اصلی عمارت میں ملاقات نہیں کی بلکہ یہ ملاقات کسی  دوسری عمارت میں اس کے عارضی مرکز میں انجام پائی تھی۔ بنابریں کہا جاسکتا ہے کہ امان کی اصل عمارت کو اس طرح نقصان پہنچا ہے کہ اس میں حتی مختصر مدت کی میٹنگ بھی ممکن نہیں تھی جبکہ صیہونی  میڈیا اس عمارت کو نقصان پہنچنے کا انکار کرتا رہا ہے۔

فاتح ایران کا مقدس پرچم

قابل توجہ نکتہ یہ ہے کہ صیہونی وزیر اعظم اور وزیر جنگ، دونوں ہی  اعلی ترین عہدار ہیں جو اسرائیلی فوج کی آرمی انٹیلیجنس کے اہلکاروں سے  شب شنبہ کی تقریب کہ جو یہودیوں کے لئے بہت  مقدس ہوتی ہے شروع ہونے سے پہلے  گئے تھے اس کا مقصد امان کے اہلکاروں کا حوصلہ بڑھانا تھا۔  بعض ماہرین کا کہنا ہے کہ، امان کے فوجیوں کی ہلاکت کی وجہ سے نتن یاہو  اس  کے اہلکاروں کا حوصلہ بڑھانے کے لئے گئے تھے۔ 

ٹیگس