وائٹ ہاؤس ایک جنگی مجرم کی میزبان: برنی سینڈرز کا بیان
Jul ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے نیتن یاہو کے دورہ امریکہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وائٹ ہاؤس جنگی مجرم کی میزبانی کر رہی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: معروف امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے نتن یاہو کی وائٹ ہاؤس میں آمد کی شدید مذمت کی۔ سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں سینڈرز نے کہا کہ آج وائٹ ہاؤس ایک ایسے جنگی مجرم کی میزبانی کر رہا ہے جسے عالمی عدالت مجرم قرار دے چکی ہے۔ برنی سینڈرز نے مزید کہا کہ چاہے وہ ٹرمپ ہو یا بائیڈن، دونوں نے نیتن یاہو کی انتہا پسند حکومت کو غزہ میں عام شہریوں کے قتل عام اور بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی حمایت کی ہے۔