Nov ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۶:۳۵ Asia/Tehran
  • وینزوئیلا کے صدر  کی طرف سے فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان

اطلاعات کے مطابق وینزوئیلا کے صدر نکولس مادورو نے فلسطین کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق وینزوئیلا کے صدر نکولس مادورو نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ فلسطینی کاز کی حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ انھوں نے یہ پیغام فلسطین کے قومی دن کے موقع پر جاری کیا ہے۔

نکولس مادورو نے اپنے اس خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے جائز مطالبات کی حمایت جاری رکھیں گے۔ انھوں نے فلسطین کو آزاد کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ فلسطینی عوام کو ایک آزاد ریاست میں امن کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔ 

نکولس مادورو نے کہا کہ اگرچہ غزہ میں جنگ بندی ہوگئی ہے لیکن امن قائم نہیں ہوا ہے اور امن اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتا جب تک کہ فلسطینی عوام کو حقیقی معنی میں انصاف نہ مل جائے۔ 

ٹیگس