Jan ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • گرین لینڈ کے وزیرِ اعظم نے کہا ہے کہ گرین لینڈ امریکہ کے بجائے ڈینمارک کے ساتھ رہنے کو ترجیح دے گا۔

گرین لینڈ کے وزیرِ اعظم جینس فریڈرک نیلسن نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اور ڈینمارک میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو گرین لینڈ، ڈینمارک کے ساتھ رہنے کو ترجیح دے گا۔

سحرنیوز/دنیا: میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق گرین لینڈ کے وزیرِ اعظم جینس فریڈرک نیلسن نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے گرین لینڈ کو ضم کرنے کی دھمکیاں ’بالکل نامناسب‘ ہیں اگر امریکہ اور ڈینمارک میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑا تو گرین لینڈ ڈینمارک کے ساتھ رہنے کو ترجیح دے گا۔

دوسری جانب گرین لینڈ کے وزیر اعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ یہ ان کا مسئلہ ہے۔ میں ان سے اتفاق نہیں کرتا۔ میں انہیں نہیں جانتا لیکن یہ ان کے لیے ایک بڑا مسئلہ بنے گا۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

اس سے پہلے یورپی کمشنر برائے دفاع اینڈریس کوبیلیس نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ امریکی فوج نے گرین لینڈ پر قبضہ کیا تو وہ نیٹو کا آخری دن ہوگا۔

 

ٹیگس