ایران کے خلاف کارروائی نہ کرنے کے بارے میں ٹرمپ کی وضاحت
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف کارروائی کرنے کی بارہا دوہرائی گئیں اپنی دھمکیوں پر عمل نہ کرنے کی وضاحت کی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: نیویارک سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کئی بار دہرائی گئیں اپنی دھمکیوں پر عمل نہ کرنے کے بارے میں کہا ہے کہ "میں نے خود ہی اپنے آپ کو کارروائی نہ کرنے کا قائل کر لیا ہے۔"
ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا جانے سے پہلے وائٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران اس سوال کے جواب میں کہ "کیا مشرق وسطی کے امریکی اتحادیوں نے ممکنہ کارروائی نہ کرنے کے لئے ان کو قائل کر لیا ہے؟ مذکورہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ "مجھے کسی نے قائل نہیں کیا ہے، میں نے خود اپنے آپ کو قائل کیا ہے۔"
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ "انہوں نے کسی کو پھانسی نہیں دی ہے۔ انہوں نے تمام پھانسیوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ یہ ایک بڑا تاثر ہے۔"
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
واضح رہے کہ اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم "ٹروتھ" پر لکھا تھا کہ "میں اس حقیقت کا کہ، تمام مجوزہ پھانسیوں کو ایرانی حکام نے منسوخ کردیا ہے، احترام کرتا ہوں۔ شکریہ ادا کرتا ہوں۔"