صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ اور لبنان میں جنگ کے دوران اپنے قریبی ساتھی اور وزیرجنگ یو آوف گولانٹ کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا۔
غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے اعتراف کیا ہے کہ غزہ کے خلاف جنگ کے آغاز سے اب تک پانچ ہزار دو سو اکسٹھ فوجی زخمی ہو چکے ہیں اور جن میں سے سات سو چوہتر فوجیوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
ناوابستہ تحریک نے ایک بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جارح صیہونی حکومت کے دانستہ جارحانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ ایران کی خود مختاری اور ارضی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
امریکہ میں صدارتی انتخابات کی ووٹنگ شروع ہو گئی ہے اور ریاست نیو ہمپشائر میں دونوں امیدواروں نے برابر کے ووٹ حاصل کئے ہیں۔
غاصب صہیونی فوجی افسر نے غزہ جنگ سے واپسی کے بعد خودکشی کرلی ۔
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف میلبورن میں کھیلا گیا پہلا ایک روز ہ میچ دو وکٹوں سے جیت لیا۔
کل پانچ نومبر بروز منگل امریکہ میں صدارتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں جس میں امریکی عوام آئندہ چار برسوں کے لئے اپنے صدر کا انتخاب کریں گے۔
کینیڈا کے شہر مونٹریال میں فلسطین کے حامیوں نے مظاہرہ کر کے جنگ غزہ میں کینیڈا کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کئے جانے کی مذمت کی ۔ مظاہرین نے صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی بند کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا۔
بریکس کے رکن ممالک ڈالر کی جگہ پر ایک محفوظ متبادل مالیاتی سسٹم تیار کر رہے ہیں۔
مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی ٹھکانوں پر حزب اللہ لبنان کے وسیع میزائل حملوں کے ساتھ ہی، صیہونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل موجودہ جنگ میں حزب اللہ کو شکست دینے کی طاقت نہیں رکھتا۔