-
اپنے وطن کو کیوں چھوڑ رہے ہیں ہندوستانی شہری؟
Dec ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۹ہندوستان سے ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے کہ جس نے اس ملک کی حکومت سے لے کر اپوزیشن تک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ خبر ہے کہ پچھلے 13 برسوں میں 20 لاکھ سے زائد ہندوستانیوں نے ملک کو خیر باد کہہ دیا اور دنیا کے مختلف ممالک میں جا کر بس گئے ہیں۔
-
راہل گاندھی: آلودگی ، قومی بحران
Dec ۱۲, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۳ہندوستان کے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے آج پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں فضائی آلودگی کا مسئلہ اٹھاتے ہوئے اسے قومی بحران سے تعبیر کیا
-
ہندوستان: پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کی کارروائی آج بھی جاری، مختلف موضوعات پر بحث
Dec ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۹ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا کی کارروائی آج بھی جاری رہی جس میں ریاست پنجاب میں امن و امان کا مسئلہ اور ڈیجیٹل اریسٹ کا موضوع خاص طور سے گرم رہا ۔
-
راہل گاندھی نے مودی حکومت سے پوچھے تین اہم سوال! چیف جسٹس آف انڈیا (CJI) کو الیکشن کمیشن کے انتخابی پینل سے کیوں ہٹایا گیا؟
Dec ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۴کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے بدھ کو حکومت اور الیکشن کمیشن پر سخت حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر چیف جسٹس آف انڈیا کو الیکشن کمیشن سے متعلق افسران کے تقرر کی کمیٹی سے کیوں ہٹا دیا گیا۔ راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں تین ضروری اور سیدھے سوال اٹھائے جنہوں نے سیاسی ماحول میں نئی گرما گرمی پیدا کر دی ہے۔
-
ہندوستان، ایس آئی آر کے خاتمے اور الیکشن کیمشن کے انتخاب کی روش میں اصلاح کا مطالبہ
Dec ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۸ہندوستان کی اپوزیشن جماعتوں نے ایس آئی آر کے خاتمے اور الیکشن کمشنروں کی تقرری کے عمل میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے
-
ہندوستان: وندے ماترم پر ممبر پارلیمنٹ سید آغا روح اللہ مہدی کی زبردست تقریر، حکمراں جماعت کے سوالوں کا جواب بھی قرآن کی روشنی میں دیا+ ویڈیو
Dec ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۴:۰۳وندے ماترم پر ممبر پارلیمنٹ سید آغا روح اللہ مہدی کی زبردست تقریر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ انھوں نے ہندوستان کی حکمراں جماعت کے سوالوں کا جواب بھی قرآن کی روشنی میں دیا۔
-
ہندوستان: آج بابری مسجد انہدام کی 33 ویں برسی، اترپردیش کے کئی اضلاع میں ہائی الرٹ کا اعلان
Dec ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۲:۳۹ہندوستان کی تاریخی بابری مسجد کے انہدام کو آج 33 سال پورے ہوگئے، انہدام کی 33 برسی کے موقع پر ریاست اترپردیش کے کئی اضلاع میں ہائی الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔
-
پوتین دہلی پہنچے ، ایئرپورٹ پر مودی نے خیر مقدم کیا
Dec ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۸:۳۲روسی صدر ولادیمیر پوتین دو روزہ دورے پر دہلی پہنچ گئے ہیں۔
-
ہندوستان: روپے کی قدر میں ریکارڈ گراوٹ، ڈالر 90 روپے سے بھی مہنگا، حکومت پر کانگریس کی شدید تنقید
Dec ۰۴, ۲۰۲۵ ۱۳:۵۳اطلاعات کے مطابق ہندوستانی روپے میں ریکارڈ گراوٹ درج کی گئی ہے اور ایک امریکی دالر کے مقابلے میں روپے کی قدر گھٹ کر 90 روپے 14 پیسے ہوگئی۔
-
ہندوستان: دہلی کارپوریشن ضمنی انتخابات میں بی جے پی کو جھٹکا، عآپ نے اپنی ساکھ بچالی، فارورڈ بلاک نے کھاتا کھولا
Dec ۰۳, ۲۰۲۵ ۱۲:۲۶دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے 12 وارڈوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔بی جے پی کو 2 سیٹوں کا نقصان، عآپ نے کسی طرح اپنی ساکھ بچالی، کانگریس کو فائدہ۔