اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ غزہ کی راہ حل اور اس کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی قوم اور استقامتی تحریک کرے گی ۔
وینیزویلا نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غاصب صیہونی حکومت کو تیل کی ترسیل کا بائیکاٹ کرنے کی حمایت کی ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے روسی وزیر خارجہ کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں غزہ اور غرب اردن کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ہے.
اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پر لگی دفعات کی سزا عمر قید اور سزائے موت ہے۔
ایران اور قطر کے وزرائے خارجہ نے غزہ میں فلسطینی عوام کے خلاف صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کو روکنے کی کوششوں اور سفارتی اقدامات کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی جرائم اسلامی ملکوں کی کوشش سے رکیں گے۔
ایران کے اور قطر کے وزرائے خارجہ نے جمعرات کی رات اپنی ٹیلیفونی گفتگو میں بحران غزہ اور فلسطین کی تازہ ترین صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خارجہ حسین امیر عبداللّہیان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ اگر جنگ فوری طور پر نہ روکی گئی تو ہر لمحہ پورے علاقے میں پھیل سکتی ہے اور اس کی ذمہ داری امریکا اور صیہونی حکومت پر ہوگی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم فلسطین کی حمایت کرتے ہیں اور اس سے کبھی انکار بھی نہیں کریں گے، لیکن الاقصیٰ طوفان آپریشن سے ایران کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ایران جنگ میں وسعت نہیں چاہتا اور حماس کی سیاسی حمایت کررہا ہے، علاقے کے حالات کو انتہائی پیچیدہ قرار دیا ہے۔