Jan ۱۷, ۲۰۲۶ ۱۳:۵۵ Asia/Tehran
  • ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ٹیلی فونی گفتگو، علاقائی تغیرات پر تبادلۂ خیال

ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے درمیان اہم ٹیلی فونی گفتگو ہوئی ہے جس میں علاقائی تغیرات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سحرنیوز/پاکستان: رپورٹ کے مطابق پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اپنی تازہ ٹیلی فونی گفتگو میں آج مختلف مسائل، خاص طور سےعلاقے میں رونما ہونے والے تازہ تغیرات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ 

پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھی اس سلسلے میں ایک بیان جاری کیا ہے اور بتایا ہے کہ اس ٹیلی فونی گفتگو میں ایران کی موجودہ صورت حال اور خطے کے مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بیان کے مطابق محمد اسحاق ڈار نے امن و استحکام کی پائیداری کی امید کا اظہار کیا اور دونوں وزرا نے دلچسپی کے موضوعات کے بارے میں دو طرفہ صلاح و مشورہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

قابل ذکر ہے کہ ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں ایران اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی یہ دوسری ٹیلی فونی بات چیت ہے۔

 

 

ٹیگس