حکومت پاکستان نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تیرہ روپے فی لیٹر سے زائد کمی کا اعلان کردیا ہے۔
پاکستان نے اپنے میزائلی پروگرام کے خلاف امریکی پابندیوں کو مخاصمانہ قرار دے دیا ہے۔
ہندوستان نے ایشین چیمپئنز ٹرافی ہاکی میں مسلسل پانچویں جیت درج کی ہے۔ چین میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستان نے پاکستان کو 2-1 سے شکست دے کر ناقابل شکست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافہ کرکے حکومت عوام سے قربانی مانگ رہی ہے، حکومت نے ریلیف نہ دیا تو عوام مہنگی بجلی اور گیس کے بل ادا نہیں کریں گے۔
پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور خود بانی پی ٹی آئی کی جگہ لینا چاہتے ہیں
ماہ ربیع الاول کی تیسری تاریخ کو فجر کے وقت اور دو ماہ کے سوگ کے بعد امام رضا علیہ السلام کے گنبد پر لگے پرچم کو تبدیل کر دیا گیا۔
پاکستان کی فوج نے دو اہم کمانڈروں سمیت آٹھ طالبان کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد میں آج سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، سنگجانی میں جلسے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع مہمند میں خوارجی دہشت گردوں کی ایف سی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
پاکستان کے حیدر علی نے پیرس پیرالمپکس میں ڈسکس تھرو میں کانسی تمغہ جیت لیا ہے۔