روس نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پوتین کی گرفتاری کے وارنٹ کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔
یوکرین کے فوجیوں کے ہاتھوں قرآنی کریم کی بے حرمتی کے بعد چیچنیا کے صدر نے گستاخ مجرموں کو تحویل میں دینے پر ایک کروڑ روبل کے انعام کا اعلان کر دیا ہے۔
سی این این نے دعویٰ کیا ہے مشرقی یوکرین میں ایک چینی ڈرون گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
روس کے ایک اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکہ ہی اوپن اسکائیز معاہدے سے نکلا ہے۔
امریکی وزیرجنگ کا کہنا ہے کہ نو ملکوں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ مجموعی طور پر ایک سوپچاس لیئوپارڈ ٹینک یوکرین کو فراہم کریں گے
روس نے بین الاقوامی ذرائع ابلاغ اور عالمی برادری پر جنگ کے دوران یوکرینی فوج کے جنگی جرائم پرخاموشی اختیار کرنے کا الزام لگایا ہے
شام کے صدر کا خیال ہے مغرب نے روس کے خلاف یوکرین کو اسلحے کی فراہمی کا سلسلہ شروع کر کے تیسری عالمی جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔
فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس نے اعلان کیا کہ یوکرین کی جنگ میں امریکہ کی مسلسل مداخلت قومی مفاد میں نہیں ہے۔
روس کی وزارت خارجہ نے یوکرین کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ ماسکو امن مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتا۔
یوکرین کی جنگ کے آغاز سے اب تک ساٹھ سے زیادہ سفید فام انتہاپسند جرمن شہری کیف پہنچ چکے ہیں۔