Apr ۲۲, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۹ Asia/Tehran
  • روس کا دعوی، فرانس اور برطانیہ کے ایٹمی ہتھیاروں پر امریکہ کا کنٹرول ہے

روس کا کہنا ہے کہ امریکہ، فرانس اور انگلینڈ کے ایٹمی ہتھیاروں کو کنٹرول کرتا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یوکرین کی نیٹو اتحاد میں شمولیت روس کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے، اسی لیے خصوصی فوجی آپریشن شروع کیا گیا۔

روس کے صدارتی ترجمان دیمتری پیسکوف نے جمعرات کو یورپی ممالک کے ایٹمی ہتھیاروں کے ذخیرے کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پیسکوف نے کریملن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ فرانس اور انگلینڈ کے جوہری ہتھیار عملی طور پر امریکہ کے کنٹرول میں ہیں اور ان میں کمی پر امریکی مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے بات کی جانی چاہیے۔

اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس کی وزارت خارجہ کی جانب سے ہتھیاروں پر قابو پانے کے معاہدوں میں شامل ہونے کی شرط کے جواب میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پہلے مغربی ممالک کے جوہری ہتھیاروں کو کم کیا جائے تاکہ روس بھی اس مسئلے کا جائزہ لے۔

کریملن کے ترجمان نے نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن نیٹو کی توسیع کے بارے میں بھی وضاحت کی ہے کہ یوکرین کا نیٹو میں شامل ہونا روس کے لیے ایک نیا بڑا خطرہ پیدا کرے گا اور اسی لیے خصوصی فوجی آپریشن شروع کیے گئے ہیں۔

ٹیگس