اقوام متحدہ میں فلسطین کے نمائندے نے اسرائیل کی نسل کش حکومت کے مظالم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ غزہ انسانی تاریخ میں سب سے بڑے قتل عام کے طور پر درج ہوگی۔
ایران کی وزارت خارجہ نے امریکی میڈیا کے اس دعوے کو مسترد کردیا ہے کہ ٹرمپ پر ہونے والے حملوں میں ایران کا ہاتھ ہے۔
ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری کنی نے سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں کثیر جہتی نظام کے استحکام پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپوں پر صیہونی فوج کے متواتر مجرمانہ حملوں کا ذکر کرتے ہوئے غزہ پٹی کے ہر حصے کو ممکنہ قتل گاہ قرار دیا۔
ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری کنی نے خبردار کیا ہے کہ لبنان یقینی طور پر صیہونیوں کے لیے ایسا جہنم ثابت ہو گا کہ جہاں سے وہ واپسی نہیں کر پائے گا۔
ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری کنی نے اپنے دو روزہ دورۂ امریکہ کے دوران اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں فلسطینی قوم کے حق اور موقف کا دفاع اور غاصب صیہونی حکومت کے جرائم بیان کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نگراں وزیر خارجہ علی باقری کنی اب سے تھوڑی دیر قبل نیویارک کے جان ایف کنیڈی ایئرپورٹ پہنچ گئے۔
میڈیا ذرائع نے اتوار کو مرکزی غزہ میں اقوام متحدہ کے امدادی ادارے انروا کے ایک کالج پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے میں درجنوں فلسطینیوں کے شہید اور زخمی ہونے کی خبر دی ہے۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے یمن کی تحریک انصاراللہ کی جانب سے ایرانی میزائل کے استعمال پر مبنی دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے انصاراللہ کو کوئی ہتھیار نہیں دیا ہے
نشر ہونے کی تاریخ 2024/07/11