Jul ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کو قطر کی دھمکی

امیر قطر کے بھائی نے قطر کا محاصرہ کرنے والے 4 عرب ممالک کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر چند کہ ہم جنگ کے خلاف ہیں تاہم ہم قطر کا محاصرہ کرنے والے ممالک کے خلاف ضرورت پڑنے پر جنگ کے لئے آمادہ ہیں

ارنا کی رپورٹ کے مطابق امیر قطر کے بھائی خلیفہ بن حمد آل ثانی نے اپنے ٹوئیٹ میں قطر کا محاصرہ کرنے والے 4 عرب  ممالک سعودی عرب ، بحرین ، مصر اور متحدہ عرب امارات کی گھناؤنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ قطر جنگ کا خواہاں نہیں ، لیکن اگر کسی نے قطر پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائے گا اور ہم قطر کا محاصرہ کرنے والے 4 عرب ممالک کا بھر پور مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

خلیفہ بن حمد آل ثانی نے کہا کہ ہم قطر کے تحفظ کے لئے ہر چیز قربان کرنے کے لئے آمادہ ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی سرپرستی میں بحرین، متحدہ عرب امارات اور مصر نے قطر کے خلاف گذشتہ دو برس سے اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے علاوہ تمام سیاسی اور سفارتی تعلقات منقطع کررکھے ہیں۔ مذکورہ مملک نے قطر پر دہشت گردوں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا ہے جسے قطر نے سختی سے مسترد کیا ہے ۔

ٹیگس